آئس نا قابل ضمانت جرم 10سال قید با مشقت

1323

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں آئس فروشوں کے خلاف دفعہ 337 جے کے تحت مقدمات درج کرنے کی منظوری دے دی گئی ،

پولیس حکام کے مطابق دفعہ 337 جے کی مدد سے گرفتار ملزم زیادہ وقت جیل میں گزاریں گے، دفعہ 337 جے ناقابل ضمانت اور جرم ثابت ہونے پر 10 سال تک کی قید ہے،

پولیس حکام کے مطابق آئس کی روک تھام میں قانون کا شدید فقدان ہے، 1 گرام آئس کی بھی اتنی ہی سزا ہے جتنی 1 گرام چرس برآمدگی کی ہے، 1گرام آئس سے 3سے4 افراد باآسانی نشہ کرسکتے ہیں،پولیس حکام کے مطابق آئس مہنگا نشے ہونے کی وجہ سے ملزمان سے کم برآمد ہوتا ہے، برآمدگی کم ہونے پر ملزم چند دن بھی جیل میں نہیں رہتے، ملزمان سے برآمد آئس لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے پنجاب بھیجنا پڑتا ہے، 100گرام سے کم برآمدگی پر لیبارٹری ٹیسٹ نہیں کرتی،

پولیس حکامنے بتایا کہ قوانین میں فقدان آئس فروشوں کو ریلیف دے دیتا ہے، پولیس حکام کے مطابق دفعہ 337 جے سے آئس کے خلاف پولیس کارکردگی میں بہتری آئی گی۔