اے این ایف سندھ کی کاروائی 120کلو گرام منشیات برآمد

235

کراچی (اسٹاف رپوٹر )اینٹی نارکو ٹکس فورس سندھ نے کا روائی کرتے ہوئے 120کلو گرام سے زائد لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ،

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے مطابق اے این ایف پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو رک کر تلاشی لی تو انکشاف ہوا کہ گاڑی کے خفیہ خانوںمیںچھپائی گئی 120کلو گرام چرس برآمد ہوئی ، برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میںلاکھو ںروپے ہے، بعدازں ملزم باچا خان ولد عبدلا جلیل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ،

ایک دوسری کاروائی میںاے این ایف پولیس کورنگی نے بیرون ملک جانے والے مسافر عرفا ن ولد اصغر مری کی تلاشی لی تو مسافر کے قبضے سے80گرام چرس اور 4گرام ایم میتھا فٹامائین برآمد ہوئی ،ملزم کو بھی منشیات ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔