الخدمت کی جانب سے گلگت بلتستان کے متاثرین میں راشن تقسیم

112

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) الخدمت فائونڈیشن کے تحت گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں سردی کی بڑھتی ہوئی شدت اوربرف باری کے باعث متاثرہ علاقوں میں ریسکیواور ریلیف کا کام جاری ہے۔ الخدمت فائونڈیشن اس وقت برف باری اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں گرم کپڑے، کمبل ، رضائیاں ، خشک اشیا اور دیگر ریلیف کا سامان پہنچا رہی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے تحت گلگت بلتستان میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں میں اشیائے خورونوش بھی تقسیم کی گئیں۔ الخدمت فائونڈیشن نے اپیل کی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں لوگ آگے بڑھیں اور متاثرہ لوگوں کی امداد کے لیے الخدمت فائونڈیشن پاکستان کا ساتھ دیں۔