پولیس تندہی سے ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے، ڈی آئی جی بینظیر آباد

127

نواب شاہ (بیورورپورٹ )ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شہید بینظیرآباد مظہر نواز شیخ نے کہا ہے کہ شہید بینظیرآباد رینج میں عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلیے تمام پولیس افسران واہلکار تندہی سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جبکہ جرائم پیش افراد ومنشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ڈائریکٹر اطلاعات شہید بینظیرآباد شفیق حسین میمن کی جانب سے اپنے عملے کے ہمراہ انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دینے کے موقع پر کیا۔ ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ شہید بینظیرآباد میں جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف کارروائیوں میں پولیس میں شامل کالی بھیڑوں کو بھی بے نقاب کرکے گرفتار کرنے کے بعد انہیں جیل بھیجا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران واہلکاروں کی محنت وبہترین کارکردگی پر آئی جی سندھ پولیس کی جانب سے گزشتہ ایک برس میں غیر قانونی اسلحہ و منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،کمیونٹی پولیسنگ،سیکورٹی اور پولیس اہلکاروں کے بہبود سمیت دیگر 7 شعبوں میں شہید بینظیرآباد پولیس کو برتری حاصل ہے۔