کراچی (اسٹاف رپورٹر)تھانہ نیوکراچی صنعتی ایریا کی حدود میں نامعلوم ملزمان سے پولیس مقابلے کے دوران شہید ہونیوالے کانسٹیبل عرفان کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹرز گارڈن میں ادا کردی گئی اس موقع پر پولیس کے خصوصی دستے نے شہید سلام پیش کیااورپھولوں کی چادرچڑھائی۔
نمازجنازہ میں آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام،ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کے علاوہ زونل ڈی آئی جیز، ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز سمیت سیکٹر کمانڈر رینجرزسندھ، رینجرز وکراچی پولیس افسران،جوان، شہیدکے ورثاءاوراہلیان علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔آئی جی سندھ نے شہید کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے محکمہ پولیس کے لیئے شہید کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے اس موقع پر شہید کے ورثاءکے لیئے محکمہ پولیس سندھ کی جانب سے مروجہ مراعات دینے کا اعلان کیا اور متعلقہ پولیس افسران کوہدایات دیں کہ اس حوالے سے تمام تر ضروری قانونی دستاویزی امور کوجلدسے جلدمکمل کیا جائے ۔