رکن جماعت اسلامی مقصود احمد کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

1032

کراچی (رپورٹ\محمد علی فاروق) گلشن معمارحادثہ ،جماعت اسلامی گڈاپ زون وسطی کے سابق امیر مقصود احمدخان کے بیٹے دوست سمیت جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، متوفیان کی نماز جنازہ گلشن معمار سیکٹر ٹو عائشہ مسجد میں ادا کی جائے گی

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کی حدود گلشن معمار چاکر ہوٹل کے قریب صبح 4 بجے تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ATR-900جیپ مکمل تباہ ہوگئی ،حادثہ میں 2 افراد جاں بحق ایک کو شدید تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق ہونے والوں کی پہچان 25 سالہ عمر سیاف ولد مقصود احمد خان اور 20سالہ عدیل نثار کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمی 22سالہ عمر اکبر کو طبی امدا د کے لیے آغاز خان اسپتال منتقل کر دیا گیا۔متوفی عمر سیاف جماعت اسلامی کے رکن مقصود احمد خان کے تین بیٹوں میں دوسرے نمبر پر تھے اور یونیورسٹی میں طلب علم تھے ان کے ساتھ جاںبحق ہونے والے ان کے دوست متوفی عدیل پاکستان ائیر فورس سے ریٹائرڈ اسکارڈن لیڈر نثار احمدکے صاحبزادے ہیں اور ان کے تین بیٹوںمیںسب سے چھوٹے تھے ،

متوفی عدیل نثار کی نماز جنازہ گلشن معمار سیکٹر ٹوعائشہ مسجد میں بعد نماز عصر اد اکی جانے گی اور تدفین نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان میں ہوگی جبکہ مقصود احمد خان کے صاحبزادے کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب گلشن معمار سیکٹر ٹو عائشہ مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین گلشن معمار قبرستان میں ہوگی۔