آرمی ایکٹ بل کی حمایت‘ شہباز شریف نے وضاحت کیلیے اجلاس طلب کرلیا

193

لندن(آن لائن)ن لیگی صدر شہباز شریف نے آرمی ایکٹ بل کی غیر مشروط حمایت کے معاملے پر وضاحت کے لیے رواں ماہ ورکر کنونشن بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے پارٹی کے اہم رہنمائوں سے رابطہ کیاہے،جس کا مقصد پارلیمنٹرین اور پارٹی کارکنوں میں قیادت کی مشاورت کے بغیر آرمی ایکٹ کی غیر مشروط حمایت سے پائے گئے خدشات، تحفظات اور غم وغصے کو دور کرنا ہے۔نواز لیگ کے صدر نے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت کی کہ وہ فوری ورکر کنونشن منعقد کریں۔پارٹی صدر نے رہنمائوں کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ کارکنوں کو بتائیں کہ نواز لیگ آج بھی ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر کھڑی ہے۔