پرویز مشرف کو سزائے موت دینا سراسر ظلم ہے ،محبوب علی سہتو

181

سکھر( نمائندہ جسارت)سنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سزائے موت سنانے پر کہا ہے کہ چالیس سال ملک و قوم کی خدمت کرنے والے پرویز مشرف کو موت کی سزا دینا سرا سر ظلم ہے جس شخض نے پوری زندگی ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی اورملک دشمنوں سے جنگیں لڑی وہ کیسے ملک کا غدار ہو سکتا ہے ملک کے موجودہ حالات میں ملک وقوم کے مفاد میں فیصلے ہونا چائیں ملک کو جمہویت اور آمریت کے چکر میں الجھا دیا گیا ہے عوام کے حقوق غصب کیے گئے عوام آج بھی اپنے جائز حقوق سے محروم ہیں حافظ محبوب علی سہتو نے مزید کہا کہ سابق صدر پر ویز مشرف کے فیصلے سے ملک کو نقصان پہنچے کا اندیشہ ہے پرویز مشرف سے کسی کے بھی اختلافات ہو سکتے ہیں مگر پاک فوج کے ایک سابق جنرل کو غدار قرار دیکر موت کی سزا دینا کسی طور پر بھی ٹھیک نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور حکومت میں جن ججز سایس دانوں نے اوتدار کے مزے لوٹے اور کرپشن کی وہ آزاد ہیں اگر پرویز مشرف غدار ہے تو اس کا ساتھ دینے اور اقتدار کے مزے لوٹنے والے بھی گناہ میں برابر کے شریک ہیں جن لوگوں نے پروزیر مشرف کو آئین شکنی کا مشورہ دیا یہ بھی تو جرم میں برابر کے شریک ہیں حافظ محبوب علی سہتو نے معزز عدالتوں کے جج صاحبان سے اپیل کرتے ہوئے کہا سابق صڈر جنرل پرویز مشرف کیس کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے تاکہ ملک میں پائی جانیوالی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے ۔