نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تیز رفتار پولیس وین الٹ گئی، خواتین پولیس اہلکاروں سمیت تین اہلکار زخمی اسپتال منتقل۔ نوابشاہ کے قریب جام صاحب روڈ پر تیز رفتار پولیس الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین پولیس اہلکار ریحانہ،اور خورشید جمالی موبائل ڈارئیورزخمی ہوگئے جن کو نازک حالت میں پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کیاگیا جہاں پر ان کا اسپتال کی ایمرجنسی میں داخل کرایا گیا حادثہ پولیس موبائل کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا واقعہ کی اطلاع پر ایس ایس پی تنویرحسین تنیو نے فوری طور پر اسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا اور زخمیوں فوری بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کی۔