لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) شہر اور گردونواح میں اتوار کے دن اور پیر کی شب دیر گئے ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ شہر کے اہم راستوں پر برساتی پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ میونسپل انتظامیہ کی جانب سے شہر کے اسٹیشن روڈ، لاہوری محلہ روڈ، بھینس کالونی روڈ، باقرانی روڈ، ایئر پورٹ روڈ سمیت دیگر اہم سڑکوں سے برساتی پانی کی نکاسی نہیں کی گئی، جہاں سارا دن شہری ٹریفک میں پھنسے دکھائی دیے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئند 24 گھنٹوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔