لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) شہر و گردونواح میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے بعد ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا، جبکہ منچلے نوجوان روڈوں پر نکل کر بارش سے لطف اندوز ہوتے رہے، شہر کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بھی کم نظر آئی۔ دوسری جانب شہریوں نے سردی سے بچنے کے لیے لنڈا بازاروں کا رخ کرلیا، جہاں کم قیمت میں سوئیٹر اور دیگر گرم کپڑوں کی خریداری میں مصروف دکھائی دیے۔ وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے بعد شہریوں نے گرم اشیا کے استعمال میں بھی اضافہ کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاڑکانہ اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ آئندہ 48 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔