حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے تاکہ یہ اچھی طرح بے نقاب ہو،جاوید ہاشمی

149

ملتان(آئی این پی)سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا موجودہ حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے تاکہ یہ لوگ اچھی طرح بے نقاب ہوں، ان کے پاس کوئی ویژن ہے نہ کوئی پالیسی نہ ہی قومی خدمت کا منصوبہ ہے، سوائے جھوٹے نعروں جذباتی تقاریر اور دھمکیوں کے یہ لوگ جمہوری اقدار بھی بھول چکے ہیں، میں نے ساری زندگی ملک وقوم کی خدمت جمہوریت کی بقا قومی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لیے وقف کر رکھی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی ایڈیشنل
سیکرٹری جنرل الحاج محمد اشرف قریشی سے خصوصی ملاقات میں تازہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔