سندھ بلوچستان باکسنگ سیریز مقابلے آج سے شروع ہونگے

202

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام5 روزہ سندھ بلوچستان باکسنگ سیریز کا انعقاد 11جنوری سے ہوگا۔ سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری عبدالرزاق بلوچ کے مطابق سیریز میں شرکت کے لئے بلوچستان کا55رکنی دستہ آج صبح کوئٹہ سے کراچی پہنچ رہا ہے‘ بلوچستان کے دستے میں20سینئر‘10یوتھ‘10جونیئر باکسرز 5آفیشلز اور4ٹیکنیکل آفیشلز شامل ہیں‘ سیریز کا آغاز استاد محمد سٹو باکسنگ اسٹیڈیم میں ہوگا اور ابتدائی مرحلے کے تمام میچز یہاں ہونگے‘ دوسرے مرحلے کے میچ کے لئے بیگم نصرت بٹو کمیونٹی ہال فقیر کالونی اورنگی ٹائون کراچی ویسٹ کا انتخاب کیا گیا ہے‘ تیسرے مرحلے کے مقابلے استاد عبداللہ بلوچ باکسنگ اسٹیڈیم پیپلز اسپورٹس کمپلیکس ماڑی پور میں ہونگے‘ چوتھے رائونڈ کے مقابلے شہید بے نظیر بھٹو باکسنگ کلب آئی سی آئی روڈ سائوتھ کراچی میں شیڈول ہیں‘ جبکہ فائنل مقابلے اور اختتامی تقریب15جنوری کو استاد علی محمد قنبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گرائونڈ میں ہوگی۔ سیریز میں سندھ کی ٹیم میں کراچی کے تمام اضلاع سمیت حیدر آباد‘ میرپور خاص اور سکھر کے باکسرز شامل ہونگے۔ ٹیکنیکل‘وزن اور ڈراز کمیٹی میں فدا حسین بلوچ‘رستم بلوچ‘عبدالرشید‘جمیل خان اور نواب علی کو شامل کیا گیا ہے۔