گوشواروں میں تضاد‘الیکشن کمیشن نے بلاول کو طلب کرلیا

101

اسلام آباد‘ تربت ( نمائندہ جسارت‘آن لائن) الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو گوشواروں میں فرق کی وجہ سے طلب کرلیا ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ 14 جنوری کو ذاتی حیثیت میںیا وکیل کے ذریعے پیش ہوں اور انتخابی گوشواروں میں فرق کی وضاحت کریں، جن کی قبل ازیں نشاندہی کی گئی تھی،چیئرمین پیپلزپارٹی کو متعدد بار خطوط کے ذریعے یاددہانی کرائی گئی تھی مگر وہ اسے نظرانداز کرتے رہے۔ادھرالیکشن کمیشن نے حاجی اکبر آسکانی کی رکنیت ختم کردی۔رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے 7جنوری 2020ء کو جاری نوٹیفکیشن میں حلقہ پی بی 48سے منتخب رکن اسمبلی حاجی اکبر آسکانی کی رکنیت الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے تحت ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حاجی اکبر آسکانی باپ کے ٹکٹ پر 2018ء کے الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے جن کی کامیابی کو بی این پی عوامی کے امیدوار میراصغر رند نے چیلنج کیا تھا،الیکشن ٹریبونل نے 31دسمبر 2019ء کو انتخابی دھاندلی ثابت ہونے کے بعد حاجی اکبر ا ٓسکانی کو نا اہل کیا تھا۔