سی پی ایل سی ،رواں سال 2019 میں28ہزار سے زائد موٹرسائیکل چوری

1085

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سی پی ایل سی، رواں سال 2019 میں28ہزار سے زائد موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں ہوئیں ، دسمبر میں سب سے زیادہ وارداتیں ہوئیں۔ سٹی پولیس لیاژان کمیٹی سی پی ایل سی نے شہر قائد میں ہونے والی موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیاں چھیننے اور چوری ہونے سے متعلق ماہ دسمبر تک کا ڈیٹا جاری کردیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں سب سے زیادہ موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں ہوئیں، دسمبر میں2ہزار547 موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں ہوئیں، اے وی ایل سی صرف43موٹر سائیکلیں برآمد کراسکا۔

سی پی ایل سی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں موٹرسائیکلیں چھیننے کی151وارداتیں ریکارڈ ہوئیں، اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون چوری اور چھینے کی1865وارداتیں ہوئیں۔دسمبر میں127 گاڑیاں چوری اور چھینی گئی، سال 2019 میں28ہزار سے زائد موٹرسائیکل چوری ہوئیں، جس میں ایک ہزار897موٹرسائیکلیں اسلحے کے زور پر چھینی بھی گئیں،

سی پی ایل سی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اوسطا مختلف علاقوں سے یومیہ84سے زائد موٹرسائیکلیں غائب ہوتی ہیں۔حکام کے مطابق سی پی ایل سی کی جانب سے ہر ماہ کے اختتام پر جرائم کے اعداد و شمار جاری کیے جاتے ہیں

تاہم شہریوں کی جانب سے موبائل فون یا موٹرسائیکل چھیننے کے بہت سے واقعات درج نہیں کروائے گئے۔دوسری جانب کراچی میں رینجرز بھی روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کر کے جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کرتی ہے تو سی ٹی ڈی اور پولیس بھی خفیہ اطلاع جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کررہی ہے۔