مردہ قرار دینے کے بعد زندہ ہونے والی خاتون انتقال کر گئی

820

کراچی : عباسی شہید اسپتال میں ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دی جانے والی خاتون غسل کے دوران زندہ ہوگئی اور چند گھنٹوں بعد موت کے منہ میں چلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 70 سالہ رشیدہ بی بی کو عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرز نے مردہ قرار دے کر ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا تاہم غسل کے دوران خاتون میں حرکت پیدا ہوگئی اور وہ چند گھنٹے تک زندہ رہنے کے بعد انتقال کر گئی۔

ڈاکٹرز نے خاتون کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رشیدہ بی بی کا انتقال صبح پانچ بجے ہوا، خاتون کا ایک بات پھر ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے ۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز عباسی شہید اسپتال کی انتظامیہ نے میت لے جانے کا کہا تھا  تاہم دوران غسل خاتون زندہ ہوگئی تھی، خاتون کفن میں لپٹی تھی اور اس دوران اس میں حرکت پیدا ہوئی تو غسل دینے والی خاتون نے اہل خانہ کو آگاہ کیا۔