گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سکھر کی کلاس اور دفتر کا پلستر گرگیا، طلبہ اور عملہ محفوظ

333

سکھر (نمائندہ جسارت) گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سکھر کی کلاس اور دفتر کا پلستر گرگیا، کلاس میں موجود طالبات اور اساتذہ معجزانہ طور محفوظ رہے، پلستر گرنے کے باعث خوف و ہراس میں مبتلا طالبات میں بھگدڑ مچ گئی، کسی ممکنہ خطرے کے پیش نظر کلاسز کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا۔ اسکول کی عمارت زیر تعمیر ہے، ناقص میٹریل کا استعمال خطرے کی علامت بن گیا۔