نارووال ،ریسکیو 1122نے گزشتہ برس10963 افراد کو ریسکیو کیا

202

نارووال( آئی این پی)ریسکیو 1122نارووال نے سال 2019 میں 10671 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے 10963 افراد کو ریسکیو کیا۔ ریسکیو 1122نارووال کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عدنان نواز نے بتایا کہ سال 2019 میں ریسکیو 1122 نارووال کنٹرول روم میں موصول ہونے والی کالز کی تعداد 354071 تھیں جن ایمرجنسیز کالز پر ریسکیو نارووال نے رسپانس کیا ان کی تعداد 10671 تھیں ایسی کالز جن کا ریسکیو سروس سے کوئی تعلق نہیں ایسی غیر متعلقہ کالز کی تعداد 232715 اور 19510 ڈسٹربنگ کالز ، معلوماتی کالز 15792 اور رونگ کالز کی تعداد 92203 تھیں۔سال 2019 کی رپورٹ کے مطابق ضلع نارووال میں جن کالز پر ریسکیو 1122 نے رسپانس دیا ان ایمرجنسیز میں روڈ ٹریفک حادثات 2265، میڈیکل 6507 ،کرائم کیس 280،فائر ایمرجنسیز 291، تھے ان روڈ ٹریفک حادثات میں جائے حادثہ پر ریسکیو اہلکاروں نے 1293 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دے کر مختلف اسپتالوں میں شفٹ کیا۔ان کے علاوہ 6507 میڈیکل پیشنٹ کو بھی اسپتالوں میں شفٹ کیا۔ متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 1311 تھیں۔پورے سال میں ٹریفک حادثات ، میڈیکل اور متفرق ایمرجنسیز میں 10963 افراد کو ریسکیو کیا جن میں 1293 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی اور 9478 افراد کو ابتدائی طبی امداد دے کر اسپتال منتقل کیا گیا اورمختلف ایمرجنسیز میں 192 افراد جاں بحق ہوئے ۔سال 2019 ء میں ریسکیو 1122 نارووال کا ایوریج ریسپانس ٹائم 6،21 منٹ رہا۔علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کل 2346 مریضوں کو بڑے اسپتالوں میں شفٹ کیاگیااس موقعہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عدنان نواز کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہے ۔ریسکیو1122 کا ادارہ عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کے لیے کام جاری رکھیں گے ۔