ملک میں جمہوریت کی بہتری کی فضا شروع ہو چکی، شیخ رشید

309

اسلام آباد (آن لائن) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی بہتری کی فضا شروع ہو چکی ہے۔ سروسز ایکٹ ترمیمی بلز قومی اسمبلی سے منظور ہونے پر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ردعمل میں کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے انتہائی ذمے داری کا مظاہرہ کیا اور اب ملک میں جمہوریت کی بہتری کی فضا شروع ہو چکی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ ساری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے یہ ایک خوش آئند بات ہے، اپوزیشن پارٹیوں نے بل کی حمایت کرکے قومی ذمے داری کا ثبوت دیا ہے اس عمل میں ملک میں جمہو ریت مزید مضبوط ہو گی ۔