ٹھٹھہ ( نمائندہ جسارت) ایس ایس پی ٹھٹھہ کی ہدایات پر پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن تیز کردیا۔ تفصیلات کے سب انسپکٹر محمد یعقوب بھٹی معہ اسٹاف تھانہ گھارو نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر گھارو شہر کے قریب کارروائیاں کرکے 3 منشیات فروش ملزمان خدا بخش عرف ٹنڈو ولد آچار خشک کو 1 کلو 20 گرام چرس اور 1 چائنا سپر پاور موٹرسائیکل سمیت اور حبیب ولد گل محمد کانھ، بشیر ولد یوسف کانھ کو 50 تھیلیاں دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھارو پر منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ جھرک انسپکٹر غلام نبی کورائی اور انچارج پولیس پوسٹ اونگر معہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر اونگر کے قریب کارروائی کرکے ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث روپوش ملزم صابو ولد پریل کوسو کو گرفتار کرلیا اور سب انسپکٹر گل حسن کچھیاڑ معہ اسٹاف نے دوران اسنپ چیکنگ ساکرو کے قریب کارروائی کرکے 1 منشیات فروش ملزم یاسین ولد کریم بخش کھیرو کو 25 تھیلیاں دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ ساکرو پر منشیات آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کردیا، وہاں ایس ایچ او تھانہ جھمپیر انسپکٹر محمد علی دامرہ معہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر جھمپیر شہر سے گٹکے کے مقدمے میں ملوث روپوش ملزم نذر ولد امیر بخش میربحر کو گرفتار کرلیا۔ یاد رہے کہ ٹھٹھہ میں گٹکا اور دوسری منشیات کی فروخت بھی جاری ہے جس کے باعث کینسر کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی روک تھام کیلیے ایس ایس پی ٹھٹھہ شبیر احمد سیٹھار نے سخت ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔