راولپنڈی ( نمائندہ جسارت)امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجا محمدجوادنے ذاتی مصروفیات کے باعث ضلعی سیکرٹری سیدامجدحسین شاہ کوقائمقام امیر ضلع مقررکردیاجس کے بعد انھوں نے ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک سادہ پروقارتقریب میں حلف کے بعد ذمے داریاں سنبھال لیں۔ بعدازاں قائمقام امیرضلع سید امجدحسین شاہ نے 9جنوری کو ضلعی ذمے داران اورضلع بھرکے امرائے زون وسیکرٹریزکااہم تنظیمی اجلا س طلب کرلیا ہے جس میں ضلع راولپنڈی کی کارکردگی کا جائزہ لے کرآئندہ کے لیے پلاننگ کی جائے گی ،اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا ۔