لاڑکانہ ،ملازمین کے تبادلوں کیخلاف آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کا احتجاج

144

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) مختلف سرکاری محکموں میں ملازمین کے تبادلوں کیخلاف آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ تبادلے رد کرنے کا مطالبہ کیا گیا، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے لاڑکانہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ ورکس اینڈ سروسز سمیت مختلف محکموں کے ملازمین کو جبری طور پر ضلع بدر کیا گیا ہے جس کی سخت الفاظ میں مذمتکرتے ہیں تمام محکموں میں کیے گئے جبری تبادلوں کو رد نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ہڑتال کی کال دی جائے گی۔