بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ادائیگیاں بائیو میٹرک طریقے سے ہو رہی ہیں،حکام

690

اسلام آباد (اے پی پی) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت تمام ادائیگیاں بائیو میٹرک طریقے سے کی جا رہی ہیں، حکومت احساس کفالت پروگرام کے تحت 8.6 ارب روپے اضافی خرچ کرے گی، بیوائوں اور یتیموں
کے لیے تحفظ پروگرام شروع کیا جائے گا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بی آئی ایس پی کے تحت غریب طبقے کی مدد کی جا رہی ہے، اس نظام کو مزید شفاف بنانے کے لیے سروے کو آن لائن کر دیا گیا ہے، مستحق افراد کو تمام ادائیگیاں اے ٹی ایم کے ذریعے ہو رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بی آئی ایس پی کے تحت مستفید ہونے والوں کے لیے معاوضے کو 5 ہزار سے بڑھا کر 5500 کر دیا گیا ہے احساس کفالت پروگرام کا دائرہ کار مارچ تک 34 اضلاع تک بڑھا دیا جائے گا جس کو بتدریج ملک کے دوسرے حصوں تک لایا جائے گا، کنٹرول لائن پر رہنے والی خواتین کے لیے غربت کی لکیر کی حد ختم کر دی گئی ہے، لائن آف کنٹرول پر 216 ایسے دیہات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں پر قومی شناختی کارڈ کی حامل خواتین کو بی آئی ایس پی کا حصہ بنایا جائے گا۔