قومی کرکٹرز کی فٹنس! کھلاڑی مختلف بیماریوں کا شکار

487

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کےفٹنس ٹیسٹ کیمپ کا آغاز ہوگیا۔

قومی کرکٹرز کےفٹنس ٹیسٹ مسلسل 2 روز تک جاری رہیں گے، فٹنس ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کے فیٹ اینالسز، اسٹرینتھ، اینڈیورنس، اسپیڈ اینڈیورنس اور کراس فٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ فٹنس ٹیسٹ کے ابتدائی مرحلہ میں 10 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جارہے جن میں وہاب ریاض، شاداب خان اور محمد عامر شامل ہیں جبکہ  اظہر علی، محمد رضوان، اسد شفیق اورعثمان شنواری موسمی بیماریوں کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی دوسرے مرحلے میں ہوگا۔

پی سی بی کے تحت 2 روزہ فٹنس ٹیسٹ 20 سے جنوری سے شروع ہونگے۔

واضح رہے کہ فخر زمان اورحسن علی کےفٹنس ٹیسٹ میڈیکل پینل کی کلئیرنس کے بعد ہوں گے۔