آرمی ایکٹ پر پارلیمنٹ کو بے قیر نہ کیا جائے‘ محمود اچکزئی

686
کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

کوئٹہ (آن لائن) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہآرمی ایکٹ پر پارلیمنٹ کو بے قیر نہ کیا جائے‘ ن لیگ اور پی پی کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا چاہیے‘ عمران خان میرٹ کی بات کرتے ہیں تو اس پر عمل بھی کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ مشرف کے خلاف عدالت نے فیصلہ کیا، جس کا احترام کیا جانا چاہیے لیکن زندہ بھٹو سے مردہ بھٹو آج زیادہ خطرناک بن چکا ہے۔ انہوںنے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، سمیت سب اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے معاملے پر پارلیمنٹ میں جو کچھ ہو رہا ہے‘ یہ ملک آئین اور پارلیمنٹ کے لیے نیک شگون نہیں ہے‘ماضی میں الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دینے والی پارٹیاں اب پارلیمنٹ کو مستقبل کے فیصلوں کا حق دے رہے ہیں‘ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمن کا ساتھ دیتے تو سلیکٹڈ حکومت گر چکی ہوتی۔