پشتونخوا ملی عوامی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی آزادی مارچ میں ساتھ دیتے تو حکومت گر سکتی تھی۔
کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےمحمود خان اچکزئی نے مطالبہ کیا کہ ملک اور خطے کی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مارچ یا اپریل میں نئے شفاف انتخابات کرائے جائیں، مصلحت پسندی کے بجائے غیرجانبدارانہ انتخابات کے ذریعے پاکستان کی تشکیل نو کی ضرورت ہے، اگر ہم سڑکوں پر نکلے تو حکمرانی کرنا مشکل ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی آزادی مارچ میں ساتھ دیتے تو حکومت گر سکتی تھی۔
پشتونخوا ملی عوامی کے سربراہ نے کہا کہ مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ ہمیشہ کے لیے تمام اداروں میں ختم ہونا چاہیے، جس کی مدت پوری ہو وہ گھر چلا جائے۔