کراچی: شادی ہالز رات 11 بجے بند کرنے کا فیصلہ

551

کراچی میں ایک بار پھر رات 11 بجے کے بعد شادی ہالز میں تقریبات پر پاببدی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اس مہم کا آغاز کیا گیا تھا لیکن اس پر عمل در آمدنہ ہوسکا۔

تفصلات کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی زیر صدارت شادی ہالز کے اوقات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور بلدیاتی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ رات 11 بجے کے بعد شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی ہوگی۔اس پابندی کا مقصد شادی ہالز میں ہونے والی تقریبات سے پیدا ہونے والے ٹریفک کے دباؤ کو دور کرنا ہے۔

کمشنر افتخار شلوانی کےمطابق ہالز مالکان اس فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے پابند ہوں گے اور عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں ہالز سیل کیے جائیں گے۔

کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ اس مہم کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے آئندہ ہفتے پھر اجلاس منعقد کیا جائے گا۔