اسلام آباد(جسارت نیوز)راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رسجا)کے انتخابات مکمل ہوگئے ،شاکر عباسی صدر،یاسر نذر جنرل سیکرڑی اور شاہ خالد فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ ناصر اسلم راجہ سینئر نائب صدر ،قاسم نواز عباسی اور نعمان مقصود نائب صدور ،روزینہ علی نائب صدر(خواتین) جبکہ عقیل انجم اور زین ملک جوائنٹ سیکرٹریز منتخب قرار پائے ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رسجا)کے الیکشن نتائج کے اعلان کے لئے پروقار تقریب میڈیا سینٹر سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔چیئرمین الیکشن کمیٹی ملک زاہد اعوان اور ممبر شفیق راجہ نے نومنتخب عہدیداروں کی کامیابی کا اعلان کیا ۔نتائج کے مطابق نیو نیوز کے شاکر عباسی صدر، آن لائن نیوز ایجنسی کے راجہ ناصر رسجا کے سینئر نائب صدر منتخب ہوئے۔ آپ نیوز سے یاسر نزر جنرل سیکرٹری، اے آر وائی کے شاہ خالد فنانس سیکرٹری، ٹوئٹی فور نیوز کی روزینہ علی نائب صدر خواتین، ہم نیوز سے نعمان مقصود اور نائٹی ٹو نیوز کے قاسم نواز نائب صدور کی منتخب ہوئے۔میٹرو واچ کے زین ملک اور عقیل انجم کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔نومنتخب صدر شاکر عباسی نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی کمیونٹی کی مشکلات کم کرنے میں اپنا کردار کریں گے نئے ممبران کی استعداد کار بڑھانے کے لئے کورس اور ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گاشاکر عباسی نے اس عزم کا اظہار کیا رسجا کو ایک فعال صحافتی تنظیم بنایا جائے گا۔