فلٹر پلانٹ لگایا جائے
22 مارچ کو دنیا میں یوم آب منایا جاتا ہے جس کا مقصد صاف پانی کی اہمیت پر زور دینا اور دنیا کو صاف پانی کے وسائل کے پائدار انتظام کی طرف راغب کرنا ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ٹی اینڈ ٹی کمپائونڈ میں عرصہ دراز سے صاف پانی تو دور کی بات پانی کی ایک بوند بھی میسر نہیں، اب جب کہ یونین کمیٹی نمبر 26 کے چیئرمین قیصر امتیاز کی کاوشوں سے پی ٹی سی ایل کمپائونڈ میں صاف پانی کا ایک فلٹر پلانٹ لگایا جارہا تھا تو پی ٹی سی ایل اور محکمہ ڈاک کی آپس کی لڑائی میں فلٹر پلانٹ کی تنصیب التوا کا شکار ہوگئی ہے۔ اہل محلہ ٹی اینڈ ٹی کمپائونڈ اپیل کرتے ہیں کہ صاف پانی کے فلٹر پلانٹ کی جلد از جلد دوبارہ تنصیب شروع کرائی جائے اور اہل محلہ کو اس اذیت سے نجات دلائی جائے۔
اہل محلہ ٹی اینڈ ٹی کمپائونڈ،
آئی آئی چندریگر روڈ کراچی