ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت ) ایس ایس پی ٹھٹھہ شبیر احمد سیٹھار نے اپنے دفتر میں تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج پولیس پوسٹیں اور ہیڈ آف برانچز کے ساتھ میٹنگ کی جس میں ضلع ٹھٹھہ میں آئی جی پی ٹھٹھہ کی مہم برائے کیس پراپرٹیز کی نقالی اور جھوٹی FIRs کے اندراج، گٹکا فروشوں، منشیات فروشوں و دیگر کیسز کی پروگریس رپورٹ کے حوالے سے معلومات لی اور پیٹرولنگ و پکٹس کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کیں۔ایس ایس پی ٹھٹھہ نے کہا کہ کسی بھی صورت میں منشیات و گٹکا چلنے نہ دیں ان کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کیا جائے اور گٹکا و منشیات فروش ملزمان کی گٹکا فیکٹریز اور بھٹیوں کو سیل کیا جائے اور گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ہے اور زیادہ سے زیادہ گرفتاری عمل میں لائیں اور اگر کسی بھی تھانے کی حدود میں گٹکا پایا گیا تو اس تھانے کے ایس ایچ او اور ہیڈمحرر کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔