آرمی چیف سے امریکی وزیرخارجہ کارابطہ،قاسم سلیمانی کی ہلاکت سے متعلق بات چیت

318

آرمی چیف سے امریکی وزیرخارجہ کارابطہ،قاسم سلیمانی کی ہلاکت سے متعلق بات چیت

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں سےعراق میں کی گئی کارروائی سےمتعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے تمام فریقین میں مثبت رابطوں پر زور دیا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کیلئے تمام فریقین تعمیری کردار ادا کریں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو میں آرمی چیف نے افغان امن عمل کی کامیابی پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے سماجی رابطوں  کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ ان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی، جس میں انہیں عراق میں اپنےدفاع میں کی گئی کارروائی سےمتعلق آگاہ کیا۔

مائیک پومپیونےبتایاکہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر گفتگو کی گئی ۔امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران خطے میں عدم استحکام پیدا کررہاتھا اورامریکی مفادات کو نقصان پہنچارہاتھا۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ کررہے ہیں۔