آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا بل قومی اسمبلی میں پیش

342

حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے آرمی ایکٹ بل، پاکستان ایئرفورس ترمیمی ایکٹ اور پاکستان بحریہ ترمیمی ایکٹ 2020 قومی اسمبلی میں پیش کیے ۔

تینوں بلوں کو قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بھیج دیا گیا جس کے بعد اسمبلی اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس آج ہی طلب کرنے پر اتفاق ہوا ہے اور ان بلوں کو آج ہی کمیٹی سے منظور کرایا جائے گا۔

قائمہ کمیٹی سے منظور کے بعد ترمیمی بلوں کو کل پارلیمنٹ سے منظور کروایا جائے گا۔