حکومت کی عدالت سے آرمی چیف کی مدت میں توسیع سےمتعلق لارجر بینچ بنانے کی استدعا

434

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت  میں توسیع  سےمتعلق   سپریم کورٹ    کے   فیصلہ پرنظر سانی درخواست دائر کرتے ہوئے لارجر بینچ  بنانے کی درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق  سپریم کورٹ  نے آرمی چیف کی مدد ملازمت  میں توسیع کے حوالے سے  28 نومبر کو  حکم جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ  پارلیمنٹ  6 ماہ میں قانون سازی کرے جس کے بعد  حکومت کی جانب سے 26 دسمبر کو  عدالت کے اس فیصلے  کے خلاف  نظرثانی کی  درخواست دائر کی گئی تھی۔

وفاقی حکومت نے عدالت کے 28 نومبر  کے فیصلے کے حوالے سے آج   مزید 2 الگ الگ درخواستیں  دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت آرمی چیف کے فیصلے کے حوالے سےنظرثانی کے لیے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے۔

حکومت نے  عدالت سے  درخواست کی ہے کہ نظرثانی درخواست پر فیصلے تک 28 نومبر کے حکم پرعملدرآمد کو روکا جائے جبکہ  وفاقی حکومت نے عدالت سے حکم امتناع بھی مانگ لیا ہے۔