وزیراعظم کواحتساب پر یوٹرن لینا تھا تو اسمبلی میں لے لیتے، حمزہ شہباز

130

لاہور (نمائندہ جسارت) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہعمران خان کے کنٹینر پر کیے گئے وعدے ایک ایک کرکے جھوٹے ثابت ہوئے، اگر عمران خان نے احتساب پر یوٹرن لینا تھا تو اسمبلی میں آکر ہی لے لیتے، نیب آرڈیننس حکومت کے نعروں پر کھلا تضاد ہے، نیب ترمیمی آرڈیننس عجلت میں جاری کر دیا گیا، نیب قانون میںبڑے سقم ہیں اس میں تبدیلی ہونی چاہیے، بہتر ہوتا کہ ترمیمی آرڈیننس پر اپوزیشن سے مشاورت کی جاتی لیکن اس حکومت کا کوئی عمل سیدھا نہیں ہے۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ 14 ماہ میں عام آدمی کیلیے سانس لینا مشکل کر دیا گیا ملک کہاں جائے گا، 2 وقت کی روٹی چھیننے والے کا اب اللہ حساب کرے گا۔ انہوں نے نیب کے ترمیمی آرڈیننس پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شعر کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ ’’کیوں اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں، اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں‘‘۔