سانگھڑ (نمائندہ جسارت )سانگھڑ بار کے وکلا کے وفد کی ایڈووکیٹ سائیں بخش نظامانی کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی نائب صدر پیرذادہ یاسر شاہ سے کراچی میں ملاقات حروں کے روحانی پیشوا اور جی ڈی اے کے سربراہ کی جانب پیر یاسر سائیں کو پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کا مرکزی نائب صدر مقرر کیے جانے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار۔ ملاقات میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال اور سانگھڑ بار کی سیاسی معاملات اور مسائل پر بھی تفصیلی بات چیت کی گی۔ اس موقع پرایڈووکیٹ شریف مصرانی، ایڈووکیٹ سلطان رندھاوا، ایڈووکیٹ گاجی خان نظامانی، ایڈووکیٹ ایوب راجپوت، ایڈووکیٹ حسنین نظامانی ، ایڈووکیٹ کاشف لینڈر، ایڈووکیٹ سلیم ملک، ایڈووکیٹ سعید خان جاونریاور ایڈووکیٹ بابر سندھو و دیگر وکلا بھی موجود تھے۔ ملاقات دو گھنٹے تک پیر یاسر کے کراچی آفس میں جاری رہی بعدازاں وکلا کے وفد کا پیر یاسر کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنایا گیا۔