کراچی(اسٹاف رپورٹر) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 144 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی یوتھ الیون اور حیدر آباد الیون کے درمیان نمائشی ہاکی میچ کے ایچ اے ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا ، جس میں کراچی یوتھ الیون نے حیدر آباد الیون کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی کراچی یوتھ الیون کی جانب سے پہلا گول ارسلان حیدر نے میچ کے 15ویںمنٹ میں کیا 4منٹ بعد 19ویں منٹ میں ارسلان حیدر نے گیند کو ایک مرتبہ پھر گیند کو جال میں پھینک دیا ،کراچی یوتھ الیون کی جانب سے 23ویں منٹ میں حارث نصیر نے پھر گول کردیااور میچ کا آخری گول شہباز علی نے 41ویں منٹ میں کیا اور کراچی یوتھ الیون کو 4گول سے فتح دلائی ، اس موقع پر کے ایچ اے کے سرپرست اعلیٰ وائس ایڈمرل(ر) سید عارف اللہ حسینی مہمان خصوصی تھے جن کا میچ کے دوران کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا، وائس ایڈمرل(ر) سید عارف اللہ حسینی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔