وزیراعظم کا دورہ پشاور‘ پختونخوا کابینہ میں توسیع، ردوبدل متوقع

166

پشاور (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے دورہ پشاور کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع اور ردو بدل کا امکان ہے‘ خیبر پختونخوا کی کابینہ میں قبائلی اضلاع سے ایک رکن اسمبلی کی شمولیت متوقع ہے ‘نیا وزیر ضلع خیبر، مشیر اور معاون خصوصی میں سے ایک اورکزئی سے ہوگا۔ نئے وزیر کے لیے شاہ محمد اور پختون یار کے نام پر غور کیا جا رہا ہے‘ کابینہ کے نئے اراکین کو وزیراعلیٰ کے پاس موجود محکموں کے قلمدان دیے جائیں گے ‘فیصل امین اور آغاز اکرام اللہ میں سے ایک کو معاون خصوصی بنانے کا امکان ہے‘اس کے علاوہ کابینہ میں موجودہ وزرا میں سے بعض کے قلمدان تبدیل کرنے پر بھی غورکیا جا رہا ہے۔