عبداللہ محمد نے قائد اعظم کپ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

114

راولپنڈی (جسارت نیوز) قائد اعظم کپ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں عبداللہ محمد نے مینز اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، ویمنز اوپن میں ہما نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ڈسٹرکٹ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اسپورٹس جمنازیم راولپنڈی میں کھیلی گئی، مینز اوپن کیٹگری کے فائنل میں عبداللہ محمد نے عبداللہ نذیر کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا، ویمنز اوپن کیٹگری کے فیصلہ کن معرکہ میں ہما نے صبا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے فاتح اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر ٹیبل ٹینس کوچ یاسمین اختر بھی موجود تھیں۔