نیب آرڈیننس کرپٹ حکومت اور دوستوں کو این آر او دینے کی سازش ہے،مریم اورنگزیب

325

لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس 2019 کرپٹ حکومت اور دوستوں کو این آر او دینے کی سازش ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سیلیکٹڈ وزیراعظم اپنی نالائق، نااہلی اور چور حکومت کی کرپشن چھپانے کے لئے نیب آرڈیننس لا رہے ہیں، آرڈیننس کرپٹ حکومت اور دوستوں کو این آر او دینے کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‎عمران صاحب پشاور میٹرو، مالم جبہ اور ہیلی کاپٹر مقدمات میں نیب تفتیش رکوانے کے لئے آرڈیننس لا رہے ہیں؟ پشاور میٹرو کے ایک کھرب پچیس ارب کے کھڈے این آر او پلس سے نہیں چھپائے جا سکتے۔

مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ اگر چوری نہیں کی تو اپنی حکومت کے کرپشن میں ڈوبے منصوبوں کی نیب انکوائری بند کرنے کے لئے آرڈیننس کیوں لا رہے ہیں؟ اپنی کرپشن کو نیب آرڈیننس کے ذریعے چھپانا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے۔

ترجمان ن لیگ نے مزید کہا کہ دوسروں سے 40 سال کا حساب لینا ہے مگر علیمہ باجی، فیصل واوڈا اور جہانگیر ترین کو این آر او دیا گیا ہے۔