کوئٹہ ،سنجاوی میںڈاکوؤں نے ٹرک ڈرائیوروں سے 4 لاکھ روپے لوٹ لیے

148

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے علاقے سنجاوی میںڈاکوؤں نے ٹرک ڈرائیوروں کو لوٹ لیا ۔ ڈرائیوروں سے 4لاکھ روپے سے زائد نقدی ودیگر لوٹ کر فرارہوگئے ۔گزشتہ روز سنجاوی کے علاقے تاندوانی میں ڈاکوؤں نے ٹرک ڈرائیوروں سے 4لاکھ روپے نقدی 2عدد موبائل لیکر قریبی پہاڑوں کی طرف فرار ہو گئے ۔ٹرک ڈرائیور وں نے بتایا کہ تاندوانی کے مقام پر ڈنڈا بردار ڈاکوؤں نے گروپ کی شکل میں مین شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹرکوں کو لوٹ لیا اور بااسانی قریبی پہاڑوں کی طرف فرار ہوگئے۔ٹرک ڈرائیوروں نے احتجاجاََ سنجاوی زیارت اور کوئٹہ کے مین شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریف کیلئے بند کردیا گیا ۔تاہم اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی کے یقین دہانی پر میں شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔