مشرف کیخلاف پیرا 66 نظرثانی میں ختم کردیا جائے گا، شاہد حامد

111

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر قانون دان شاہد حامد نے کہا ہے کہ مشرف کیخلاف پیرا66 نظر ثانی میں ختم کردیا جائے گا‘ مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس میں جسٹس وقار سیٹھ کا پیرا 66 نامناسب تھا،نظر ثانی اپیل میں کوئی اور فیصلہ تبدیل ہو نہ ہو لیکن پیرا66 ختم کردیا جائے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو عدالتی فیصلے پر اعتراض ہے تو نظر ثانی کی درخواست دائر کرنا ہرکسی شہری کا حق ہے۔حکومت چاہتی ہوگی کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن سے قانون سازی کیلیے ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے مذاکرات کرنا پڑیں گے، اس لیے وہ چاہتے ہیں اگر نظر ثانی کی درخواست میں کوئی معاملہ حل ہوتا ہے تو اپوزیشن سے مذاکرات نہیں کرنا پڑیں گے اوروہ پارلیمنٹ سے ہٹ جائیں گے لیکن عدالت میں 99 فیصد نظر ثانی کی درخواستیں خارج ہوجاتی ہیں۔