منی بجٹ عوام دشمن ہے، مسترد کرتے ہیں، مریم اورنگزیب

266

لاہور ( آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے حکومت پر تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ عوام دشمن ہے، مسترد کرتے ہیں، حکومت کی جانب سے عوام پر معاشی دہشت گردی منظور نہیں،ن لیگ عوام دشمنی میں حصہ دار نہیں بنے گی۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام پر معاشی دہشت گردی منظور نہیں، منی بجٹ لانا عمران خان کی نالائقی، تاریخی نااہلی کا ایک اور زندہ ثبوت ہے، وزیراعظم کی حکومت ظلم کی حکومت بن چکی ہے، عوام کو منی بجٹ منظور نہیں، ایس آر او حکومت ایس آر او سے منی بجٹ منظور کرائے، پارلیمنٹ سے نہیں، عمران خان نے عوام دشمن منی بجٹ لانے کے لیے پھر نیب گردی شروع کر دی ؟۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے رنگ روڈ میں مبینہ کرپشن پر شہباز شریف کو نوٹس بھجوایا، بی آر ٹی کے 125 ارب کے کرپشن کے کھڈے پر کوئی نوٹس نہیں بھیجا گیا، 15 ماہ میں چیئرمین نیب کو صرف شہباز شریف کے عوامی منصوبے ہی نظر آئے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں عوامی سہولت کا ہر منصوبہ کھنگالا جا رہا ہے، نیب نوٹس پہ سب سے پہلے مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور رہنماؤں کا نام لکھا جاتا ہے، بی آر ٹی کیس میں 125 ارب کے کھڈے لیکن کوئی نوٹس نہیں؟۔
مریم اورنگزیب