بینظیر بھٹو بہادر، جرات مند اور غریب عوام کی ہمدرد لیڈر تھیں، کامران مہر

112

شکارپور (نمائندہ جسارت) محترمہ بینظیر بھٹو ایک بہادر، جرات مند اور غریب عوام کی ہمدرد لیڈر تھیں، کامران خان مہر۔ محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک میں جمہوریت اور عوام کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جان دے دی، وہ ایک بہادر، جرات مند اور غریب عوام کی ہمدرد لیڈر تھیں، ہم ان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ٹکٹ ہولڈر کامران خان مہر نے مہر ہاؤس پر راولپنڈی جانے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ ملک و قوم اور غریب عوام کے لیے جدوجہد کی، آج جو ملک میں عوامی حکومت اور جمہوریت ہے اس کی مضبوطی میں بینظیر بھٹو کا کردار اور ان کا خون شامل ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری ملک کے حالات بدلیں گے۔ بلاول کی قیادت میں ملک سے مہنگائی، بدامنی، غربت، بے روزگاری کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری ہے۔ پی پی پی عوامی مسائل حل کروانے والی واحد جماعت ہے، محترمہ کے مشن کو مکمل کرنے کے لیے چیئرمین بلاول زرداری کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے آغاز سے اب تک پاکستان کی واحد عوامی نمائندہ پارٹی ہے اور پیپلز پارٹی عوامی حقوق اور آئین کی بالادستی میں یقین رکھتی ہے۔ ہم ڈرنے جھکنے والے نہیں ہیں۔ راولپنڈی لیاقت باغ میں شہید جمہوریت بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کا جلسہ ضرور کریں گے۔