کوئٹہ، کرسمس کا تہوار مذہبی جوش وعقیدت سے منایا گیا

124

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ منایا۔ کوئٹہ کے مختلف گرجا گھروں میں کرسمس کی تقاریب منعقد ہوئیں، خصوصی دعائیہ سروس کا اہتمام کیا گیا جس میں ملکی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں، کوئٹہ کے میتھوڈسٹ چرچ میں کرسمس کی مرکزی تقریب ہوئی پادری سائمن بشیر نے خصوصی سروس کرائی ، کرسمس کے موقع پروزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کرسمس کیک کاٹا، تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جام کمال خان نے پوری مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی، شہر کے مختلف گرجا گھروں میں بھی کرسمس کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ،تقریبات میں کرسمس ٹری بھی سجایا گیا تھا مسیحی برادری نے خوشی کے موقع پر مذہبی گیت گائے، مسیحی برادری نے کرسمس کے موقع پر چمن سمیت صوبے کے تمام بڑے شہروں میں مسیحی برادری نے کرسمس تقریبات کا انعقاد کیا، کرسمس کے حوالے سے صوبے بھر کے گرجا گھروں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔