آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قیام پاکستان کیلئے قائداعظم کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت کے موقع پر آرمی چیف نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔
COAS paid homage to Quaid e Azam at his Mausoleum on his birthday.
“Quaid’s vision about creation of Pakistan based on Two Nation theory is an even more acknowledged reality today. We can’t thank him enough for having got us Pakistan”, COAS. (1/2). pic.twitter.com/ldaMxYMKsY— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 25, 2019
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابائے قوم نے پاکستان دو قومی نظریے پر بنایا، آج دو قومی نظریے کا سب اعتراف کررہے ہیں، قیام پاکستان کیلئے قائداعظم کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتہائی مشکل حالات میں اقلیتوں سمیت تمام پاکستانی متحد رہے، ایمان ،اتحاد و تنظیم کے اصولوں پر مبنی قائد کے وژن سے ہمیشہ رہنمائی لیتے رہیں گے۔
“Even in most difficult times, all Pakistanis including minorities have come together without compromise on respective identity. His vision will always guide the way for us to take Pakistan ahead following principles of Faith, Unity and Discipline”, COAS. (2/2). pic.twitter.com/lJfIW6g6bx
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 25, 2019