سعودی عرب میں 112 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

291

سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تقریباً 112 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے سعودی عرب کے شہر مکہ کے مختلف علاقوں میں اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی میں اب تک 112 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار ہونے والے غیر ملکی قانون کی نظر سے چھپنے کے لئے دور دراز علاقوں، دیہی آبادیوں، پہاڑیوں اور وادیوں میں پناہ لینے پر مجبور تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے غیر ملکیوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔

واضح رہے کارروائی غیر قانونی تارکین وطن سے پاک مہم کے تحت کی گئی جس میں پولیس کے علاوہ دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی شامل تھے۔