لاہور ہائیکورٹ نے پی پی کو راولپنڈی میں جلسے کی اجازت دیدی

108

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے پیپلز پارٹی کو بے نظیر بھٹو کی برسی پر لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت دے دی۔ لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ کے جسٹس طارق عباسی نے پیپلزپارٹی کی27 دسمبرکو جلسے کے لیے درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے 26 دسمبر کو ضلعی انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ راولپنڈی پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے پیپلز پارٹی کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور کہا ہے کہ تمام کیسز کو مسترد کرتا ہوں۔