جیالوںکو راولپنڈی جانے سے روکا جارہاہے،پیپلزپارٹی

97

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سابق سینیٹر عاجز دھامرا نے وفاقی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ روک سکو تو روک لو ہم پنڈی آرہے ہیں‘روکا تو احتجاج ہوگا اور ضرورت پڑنے پر مزاحمت بھی ‘ وفاقی کابینہ میں موجود پنڈی کے شیطان نے سندھ سے بے نظیر بھٹو کی
برسی میں شرکت کرنے والوں کی ریلوے کی بکنگ کینسل کرادی ہے لیکن تمام تر رکاؤٹیں عبور کرکے راؤلپنڈی جائیں گے وہ سرکٹ ہاؤس حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پرڈویژنل پریس سیکریٹری آفتاب خانزادہ ودیگر بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے اعلان کیا تھا کہ بے نظیر بھٹوکی برسی اس سال اسی مقام پر منائیں گے جہاں ان کی شہادت ہوئی تھی لیکن شاید اس اسٹیبلشمنٹ کو پاکستان میں کسی مضبوط وفاق پرست جماعت کی ضرورت نہیں، ہم مضبوط وفاق پر یقین رکھتے ہیں اس کی پاداش میں ہم نے سزائیں بھگتی ہیں۔انہوںنے الزام عاید کیا کہ ہمیں پنڈی جانے سے روکاجارہاہے دھمکیاںدی جارہی ہیں،وفاقی کابینہ میں بیٹھے ایک شیطان نے ہماری پنڈی کی ریلوے بکنگ منسوخ کردی ہیں لیکن ان کو واضح کردینا چاہتے ہیں کہ آپ پنڈی جانے سے روکنے کی ایک بار پھر ناکام کوشش کررہے ہیں حکومت کے پاس ایک بہانہ ہے کہ سیکورٹی خدشات ہیں اس لیے اجازت نہیں دے رہے یہ کہاں کا انصاف ہے کہ پارٹی کارکنوں کو اپنی قائد کی برسی منانے سے روکا جائے۔ بلاول کا راستہ نیازی اور اس کے حواری نہیں روک سکتے ہم انہیں انتباہ کرتے ہیں کہ ہم 27دسمبر کو چوڑیاں پہن کر نہیں آئیں گے وفاق کو کہتا ہوں روک سکو تو روک لو ہم پنڈی آرہے ہیں راستہ روکا تو احتجاج ہوگا اور ضرورت پڑنے پر مزاحمت بھی کریں گے۔
عاجز دھامرا