رانا ثنا کی رہائی سے جھوٹ اور سچ کا فیصلہ ہوا‘ شہباز شریف

92

لندن(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی رہائی سے جھوٹ اور سچ کے درمیان فیصلہ ہوا ہے۔ان کے بقول عدالت طلب کرے یا نہ کرے
پاکستان میرا وطن ہے، وہاں ضرور جائوں گا۔برامپٹن اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنما احسن اقبال کی گرفتاری ظلم ہے، جس کی بھر پور مذمت کرتا ہوں، احسن اقبال انتہائی ایمان دار اور ذمے دار سیاستدان ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نے سی پیک اور دیگر ترقیاتی منصوبے احسن طریقے سے چلائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا آج کروٹیڈ آرٹری اسکین ہوا، رپورٹ کرسمس کے بعد ملے گی۔علاوہ ازیں شہباز شریف کی زیرصدارت لیگی قیادت کا وڈیو لنگ کے ذریعے ہنگامی اجلاس میں جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو نوازشریف کی طبیعت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
شہبازشریف