سکھر( نمائندہ جسارت)سکھر کے علاقے اسٹیشن روڈ پر واقع ایک یارڈ ویئر کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دکان میں رکھے بھاری مالیت کے سامان کو جلادیا ،واقعہ کی اطلاع فوری طور پرفائر بریگیڈحکام کو دی گئی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور انہوں نے کافی دیر کوششوں کے بعد آگ پر قابو پاکر اسے مزید پھیلنے سے روک دیا آگ لگنے کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔